top of page

جہلم:بغیر نقشے کے بنا پلازہ زمین میں دھنس گیا ہے پارکنگ ایمرجنسی راستہ اور ہنگامی آلات بھی نہیں ہیں،بوستان پلازے کو شہری کی درخواست پر سیل کر دیا گیا

جہلم(ریاض گوندل)بوستان پلازے کو شہری کی درخواست پر سیل کر دیا گیا ہے.بغیر نقشے کے بنا پلازہ زمین میں دھنس گیا ہے پارکنگ ایمرجنسی راستہ اور ہنگامی آلات بھی نہیں ہیں.ضلع کونسل عملے نے حمزہ کیانی کی درخواست پر پلازے کا دفتر دوکانیں اور فلیٹس کو سرکاری سیل لگا کر بند کر دیا ہے.تفصیلات کے مطابق حمزہ کیانی نے ضلع کونسل میں درخواست دی تھی کہ لوٹا موڑ کے قریب واقع پانچ منزلہ بوستان پلازہ بغیر نقشے کے ناقص تعمیر کی وجہ سے زمین میں ایک فٹ سے دھنس گیا ہے مالکان نے عارضی سپورٹس دے کر پلازے کی خستہ حالی پر پردہ ڈالا ہوا ہے پلازے میں دوسرا راستہ اور ہنگامی آلات کا انتظام نہیں ہے پلازے میں میرج ہال بھی ہے اور درجنوں رہائشی فلیٹس ہونے کے باوجود پارکنگ کا کوئی انتظام نہیں ہے جس کی وجہ سے ٹریفک جام رہتی ہے شہری کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے ضلع کونسل کے عملے نے پلازے کا مین دفتر میرج ہال دوکانیں اور فلیٹس کو سیل لگا کر بند کر دیا ہے موقف لینے کےلیے پلازہ مالک سے موبائل نمبر پر رابطہ کیا گیا لیکن فون اٹینڈ نہیں ہوا تھا




0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page