top of page

جہلم:بسلسلہ یوم پاکستان۔ڈپٹی کمشنر آفس کے احاطہ میں تقریب کا انعقاد

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) بسلسلہ یوم پاکستان پرچم کشائی کی پروقار تقریب ڈپٹی کمشنر آفس کے احاطہ میں منعقد کی گئی ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے ضلعی افسران کے ہمراہ پرچم کشائی کی ، جہلم پولیس اور ریسکیو کے چاک و چوبند دستے کی سبز ہلالی پرچم کو سلامی پیش کی گئی ۔ اس موقع پر پودے لگانے گئے اور ساتھ ہی ساتھ شہریوں میں یہ پودے مفت تقسیم کیے گئے۔ اس موقعہ پو سول سوسائٹی ضلعی افسران اورصحافیوں نے شرکت کی ۔ شرکاء کی طرف سے اس پر وقار تقریب کے انعقاد کو سراہا گیا ۔ اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او جہلم نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ تجدید عہد کا دن ھے اور تاریخ گواہ ھے کہ پاکستان ہمارے بزرگوں نے مسلسل جدوجید اور عظیم قربانیوں کے بعد حاصل کیا تھا ۔ آخر میں پاکستان کی سلامتی اور ملکی ہم آہنگی کیلئے اجتماعی دعائیں بھی کی گیئں ۔

0 comments
bottom of page