top of page

جہلم:باپ دادا سے لے کر آج تیسری نسل تک ڈھول بجانے کے فن سے منسلک ہوں،معروف ڈھول پلیئر اکرام



جہلم (دلنوازاحمد (Jhelumnews.ukڈھول پر تھاپ چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دیتی ہے ڈھول کی آواز کانوں میں پڑتے ہی دل باغ باغ ہو جاتا ہے اندرون ملک ہو یا بیرون ملک ڈھول کو پسند کیا جاتا ہے اور خوشی کے موقع پر ڈھول کو ترجیح دی جاتی ہے ان خیالات کا اظہار جہلم کے معروف ڈھول پلیر اکرام نے ہمارے نمائندے کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اکرام کا تعلق جہلم کے ایک نواحی علاقے جنوال سے ہے اور ان کے باپ دادا سے لے کر آج تیسری نسل تک ڈھول بجانے کے فن سے منسلک ہیں ڈھول بجانا ان کا شوق بھی ہے اور پیشہ بھی ہے اکرام کے والد فرمان علی اور ان کے دادا سردار علی پاکستان کے نامور ڈھول پلیر تھے ان کے شاگرد وں کی تعداد لا تعداد ہے اکرام کو ڈھول بجانے کا فن وراثت میں ملا ہے آنکھ کھلی تو اپنے گھر میں فن موسیقی کے آلات کوبجتے ہوئے دیکھا ، ان کو سیکھتے ہوئے دیکھا یہ کہا جا سکتا ہے کہ ڈھول بجانے کا فن وراثت میں ملا اسی وجہ سے اکرام نے بھی ڈھول بجانے کے فن کو اپنا پیشہ بنا لیا اور اپنا خوب نام کمایا پاکستان کے صوبہ پنجاب مختلف ضلع میں اپنے فن کا مظاہرہ کرچکے ہیں ریڈیو، ٹی وی، آرٹ کونسل میں پرفارم کر چکے ہیں ضلع جہلم میں سرکاری اور غیر سرکاری،ثقافتی پروگراموں میں اپنے فن کا مظاہرکرتے ہوئے اپنے فن میں اس طرح کھو جاتے ہیں کہ لگتا ہے کہ سروروکیف کی مستی میں ہیں شادی کی تقریبات،میلے،عرس،ڈالیان،جشن اور دیگر تقریبات میںڈھول پلیراکرام کو بلا کر اپنی تقریبات کی رونق کو بڑھا یا جاتا ہے

0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page