top of page

جہلم:بارش کے بعد میونسپل کمیٹی کی ٹیمیں نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کے لیے پوری طرح متحرک



جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان Jhelumnews.uk ) گزشتہ روز بارش کے بعد میونسپل کمیٹی کی ٹیمیں نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کے لیے پوری طرح متحرک رہیں ، بارش کے بعد تمام مشینری اور سٹاف فیلڈ میں موجود رہا، ڈپٹی کمشنر جہلم ۔ گزشتہ روز بارش کے باعث میونسپل کمیٹی کی طرف سے کیے گئے اقدامات پر شہریوں کی طرف سے بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔ گزشتہ روز شہر بھر میں وقفے وقفے سے جاری رہنے والی بارش کی وجہ سے نالوں کی بندش اور نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ھو گیا تھا جس پر میونسپل کمیٹی کے عملہ نے بروقت کاروائی کرتے ھوۓ نشیبی علاقوں اور نالوں کی بندش کو کلیئر کیا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق کا کہنا تھا کہ ا یم سی عملہ کی طرف سے شہر کی صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے انتظامات کو یقینی بنایا گیا ۔ عملہ کی طرف سے پوری مستعدی اور زمہ داری سے اپنے فرائض سر انجام دیے گئے ۔ جس سے شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ صفائی ستھرائی کے معاملات میں کوئ کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور شہریوں کی مشکلات کا خاص خیال رکھا جائے گا ۔

0 comments

Recent Posts

See All
bottom of page