top of page

جہلم:بارش سے پھسلن کی وجہ سے راٹھیاں پل کے قریب مسافر بس الٹ گئی، 8 مسافر شدید زخمی


جہلم ( ظہیر عباس Jhelumnews.uk) جہلم میں راٹھیاں پل کے قریب مسافر بس الٹ گئی، 8 مسافر زخمی۔جہلم میں جی ٹی روڈ پر راٹھیاں پل کے قریب مسافر بس الٹ گئی، حادثہ میں آٹھ مسافر زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ شب 1 بجے جہلم میں راٹھیاں پل کے قریب جی ٹی روڈ پر مسافر بس سڑک پر بارش سے پھسلن کی وجہ سے تیز رفتاری میں موڑ کاٹتے ہوئے سڑک کے درمیان الٹ گئی۔مسافر بس الٹنے سے 8 مسافر شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبعی امداد کے لئےسول اسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا



۔

0 comments
bottom of page