top of page

جہلم آنے والی حاملہ خاتون نےجہلم پہنچنے سے پہلے ہی مسافربس میں بچےکوجنم دیدیا

Jhelumnews.uk ڈسٹرکٹ رپورٹر

جہلم آنے والی حاملہ خاتون نےجہلم پہنچنے سے پہلے ہی مسافربس میں بچےکوجنم دیدیا۔ تفصیلات کےمطابق منڈی بہاؤالدین میں خاتون نے مسافر بس میں بچے کو جنم دے دیا،مسافر بس ملتان سے جہلم آ رہی تھی۔ ریسکیوذرائع کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئے زچہ بچہ کو سٹی ہسپتال منتقل کردیاگیا،جہاں دونوں کی حالت خطرےسےباہربتائی جارہی ہے۔ ریسکیوذرائع کےمطابق زچہ بچہ دونوں صحت مندہیں،اہل خانہ خوشی سے نڈھال ہے۔خاتون جھنگ کی رہائشی تھی اورجہلم اپنےمیکےآرہی تھی۔ حاملہ خاتون کی طبیعت اچانک بس میں خراب ہوگئی جس پربس میں موجودخواتین نےاپنی مدد آپ کے تحت ہی بچے کی ڈلیوری کرادی

0 comments
bottom of page