top of page

جہلم:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ، جنگی مشقوں کا جائزہ و خطاب

Updated: Aug 31, 2023


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جہلم میں ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فیلڈ فائر اور جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کو مشق کے لیے طے شدہ تربیتی مقاصد کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مختلف آپریشنل مشقوں کو انجام دینے میں فضائیہ، آرمی ایوی ایشن اور زمینی دستوں کی ہم آہنگی کو سراہا۔آرمی چیف نے جوانوں کی جنگی مہارت اور جارحانہ جذبے کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے اور جنگی صلاحیتوں کو سراہا۔قبل ازیں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی آمد پر کور کمانڈر 4 کور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضاء نے استقبال کیا۔



0 comments
bottom of page