دینہ(ادریس چودھریJhelumnews.uk) آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے ڈسٹرکٹ جیل کا ایک روزہ دورہ کیا، آئی جی جیل خانہ جات نے اندرون و بیرون سے جیل کے انتظامات کو تفصیلی چیک کیا، جیل میں یوٹیلٹی سٹور کا افتتاح کیا اور قیدیوں سے مسائل دریافت کےبعد مختلف ہدایات جاری کی۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا ایک روزہ سالانہ دورہ کیا، جہلم جیل پہنچنے پر چاق وچوبند دستے نے آئی جی کو سلامی دی۔ میاں فاروق نذیر نے سپرٹینڈنٹ جہلم جیل کے ہمراہ اندرون و بیرون سے تفصیل کے ساتھ جیل میں کیے گئے، انتظامات کو چیک کیا جیل کے قیدیوں حوالاتیوں سے مسائل پوچھنے کےبعد مختلف ہدایات جاری کیں۔ جیل میں قیدیوں کی سہولت کےلیے بنائے گئے یوٹیلٹی سٹور کا افتتاح کیا اور پریڈ والے جوانوں کےلیے ایک لاکھ روپے کیش ایوارڈ کا اعلان بھی کیا
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(نثار احمد مغل)شنگھائی کانفرنس تعاون تنظیم اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں دھرنے اوراحتجاج کے...
bottom of page
Comentários