top of page

جہلم: آئندہ عام انتخابات 2024 کے لیے ریٹرننگ افسران کی جانب سے ضلع جہلم کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا کام مکمل ہوگیا

جہلم(رانامحمد عاصم سے)جہلم: آئندہ عام انتخابات 2024 کے لیے ریٹرننگ افسران کی جانب سے ضلع جہلم کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا کام مکمل ہوگیا ہے۔جانچ پڑتال کے کام کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے 25 سے 30 دسمبر تک کا وقت رکھا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ریٹرنگ افسران کی جانب سے جہلم کی دو قومی اور تین صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 169 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی ہے ۔کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں 3 جنوری تک دائر کی جاسکیں گی۔ اپیلوں پر فیصلوں کے لیے 24 اپیلٹ ٹربیونلز قائم کر دیے گئے ہیں جو 10 جنوری تک ان اپیلوں کو نمٹائیں گے۔ امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 11 جنوری کو شائع کی جائے گی۔کاغذات نامزدگی 12 دسمبر کو واپس لیے جاسکیں گے۔امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 13 جنوری کو ہوگی جبکہ پولنگ 8 فروری کو ہوگی

0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page