top of page

جہلم:اے ٹی ایم مشین شہریوں کو تنگ کرنے لگیں بڑے بڑے دعوے کرنے والی برانچ کی مشین اکثر خراب

جہلم(بیورو رپورٹ ) اے ٹی ایم مشین شہریوں کو تنگ کرنے لگیں بڑے بڑے دعوے کرنے والی برانچ کی اے ٹی ایم مشین اکثر خراب رہنے لگیں یو بی ایل محمدی چوک برانچ کے بینک کے باہر نصب  اے ٹی ایم مشینیں خراب، صارفین کو مشکلات کا سامنا  تفصیلات کے مطابق  یونائیٹد بینک لمیٹیڈ محمدی چوک کی برانچ  کی اے ٹی ایم مشین خراب پڑی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے  شہریوں کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایم مشین  کے دروازوں پر بینک انتظامیہ  نے مشین خراب ہونے کے چارٹ لگا دیئے ہیں ا ے ٹی ایم مشین کی خرابی کی وجہ سے شہری  بینکوں کے چکر کاٹنے پر مجبور ہوگئے ہیں شہریوں کا  مزید کہنا ہے کہ مشین ایک دن فنکشنل رہنے کے بعد چار دن خراب رہتی ہے جبکہ بینک انتظامیہ نے بھی کبھی سنجیدگی نہیں دکھائی بینک انتظامیہ کے مطابق ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے سروس معطل رہتی ہے صارفین نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ خدارا محمدی چوک کی برانچ پر اے ٹی ایم۔مشین نئی نصب کی جائے تاکہ قرب و جوار کے صارف مشکلات سے بچ سکیں

0 comments
bottom of page