top of page

جہلم!ایک ہفتے کے دوران 12 ٹرک قبضے میں لے کر 600 میٹرک ٹن گندم برآمد کر لی گئی 9 مقدمات درج

جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق ان ایکشن سمگلنگ مافیا کے خلاف ڈپٹی کمشنر اور محکمہ فوڈ سرگرم، ایک ہفتے کے دوران 12 ٹرک قبضے میں لے کر 600 میٹرک ٹن گندم برآمد کر لی گئی جبکہ 9 مقدمات درج، ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق بذات خود روزانہ رات کو تمام چیک پوائنٹس کے دورے کر رہے ہیں  تفصیلات کے مطابق گندم اور آٹے کی بڑھتی ہوئی سملنگ کے باعث ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق اور محکمہ فوڈ ان ایکشن ایک ہفتہ کے دوران 12 ٹرک قبضہ میں لے کر 600 میٹرک ٹن گندم برآمد کر لی جبکہ آٹا کے کئی ٹرک بھی پکڑ لیے گئے سملنگ میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کرا دیے گئے تمام سملنگ کرنے والے افراد کو گرفتار کر لیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ  گندم اور آٹے کی سمگلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی  ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انتظامیہ ہر طرح سے الرٹ ہے کوئی بھی آٹا اور گندم کی سملنگ میں ملوث ہوا تو اس کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے گی شہریوں نے آٹے اور گندم کی اسمگلنگ کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرنے پر ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق کو خراج تحسین پیش کیا 

0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page