top of page

جہلم! ایک نئی روایت ۔ ڈاکٹر ساجد ڈوگہ اور ڈاکٹر علی بشیر کی زیر نگرانی کرکٹ 🏏 ٹورنامنٹ کا انعقاد

جہلم کی تاریخ میں پہلی بار ڈاکٹر علی بشیر چوہدری اور ڈاکٹر ساجد علی ڈوگہ نے شاندار جہلم ہسپتال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا

جہلم(پروفیسر خورشید علی ڈار)تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر علی بشیر چوہدری اور ڈاکٹر ساجد علی ڈوگہ نے جہلم کی تاریخ میں پہلی بار شاندار جہلم ہسپتال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔یہ میچ ڈاکٹر ہسپتال ، سرمد ہسپتال ، زبیر ہسپتال اور معظم ہسپتال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ان 4 ہوسپٹلز کے علاوہ باہر سے کسی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا۔چیف ایگزیکٹو کمیٹی ڈاکٹر علی بشیر چوہدری اور ڈاکٹر ساجد علی ڈوگہ نے مثالی انتظامات کئے جن کو بے حد سراہا گیا۔کھیل میں بیسٹ بیٹسمین اور بیسٹ باولر کو ٹرافی کے ساتھ ساتھ نقد انعام سے بھی نوازا گیا۔اس ٹورنامنٹ کے باعث ملازمین کی کھیلوں کے حوالے سے صلاحیتیں دوستانہ ماحول میں سامنے آئیں۔ملازمین ، انکی فیملیز اور شائقین ولولہ انگیز میچ سے لطف اندوز ہوئے۔بہترین انتظامات پر ڈاکٹر علی بشیر چوہدری اور ڈاکٹر ساجد علی ڈوگہ کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ٹیموں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کہ ادارے میں کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جائیں گے اور ملازمین کی ان سرگرمیوں میں بھرپور شمولیت یقینی بنائی جائے گی۔

0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page