top of page

جہلم:ایکسائیز اینڈ ٹیکنیشن آفس نے سائیلین کو ذلیل کرنا اپنا  وطیرہ بنا لیا ،شہری ذلیل و خوار

جہلم (Jhelumnews.uk ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایکسائیز اینڈ ٹیکنیشن آفس نے سائیلین کو ذلیل کرنا اپنا  وطیرہ بنا لیا جبکہ ای ٹی او بھی ہفتہ میں تین دن آفس میں بیٹھتے ہیں شہریوں نے کہا کہ ہمیں کئی کئی دن  چکر لگوائے جاتے ہیں جو رشوت دے اس کا کام فوری ہوجاتا ہے اور جو نہ دے اس کو کئی دن چکر لگوائے جاتے ہیں جبکہ اکثر اہلکار سیٹس پر موجود ہی نہیں ہوتے ڈی جی ایکسائیز پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل  تفصیلات کے مطابق ایکسائیز اینڈ ٹیکنیشن آفس نے سائیلین کو زلیل کرنا اپنا وطیرہ بنا لیا جبکہ نئے انے والے ای ٹی او بھی ہفتہ میں صرف تین دن ہی آفس میں موجود ہوتے ہیں جس کی وجہ سے اہلکاروں نے بھی سائیلین کو پریشان کرنا شروع کر دیا شہری نوید علی نے کہا کہ میں نے اپنے مکان کے پی ٹی ون پر نام تبدیل کرنے کے لیے درخواست دے رکھی ہے جو کہ 20 دن گزرنے کے بعد بھی اس پر عمل نہیں ہوا اعجاز نامی اہلکار یہی کہتا ہے کہ صاحب آج بھی نہیں آئے ہم کس سے فریاد کریں اب صاحب ایک ماہ نہ آئے تو کیا میرا کام نہیں ہوگا جبکہ ای ٹی او بھی اکثر اپنے آفس میں نہیں ملتے ہم پھر کس کے پاس جائیں اور اپنا مسئلہ پیش کریں ایکسائیز اینڈ ٹیکنیشن آفس کے اہلکاروں نے اپنی ایک اجارہ داری قائم کر رکھی ہے اگر میں رشوت دیتا تو میرا کام دو دن میں ہی ہوجاتا لیکن میں رشوت کیوں دوں میرا کام تو قانونی طور پر جائز ہے لیکن افسوس کہ اس ملک میں جائز کام بھی رشوت کے بغیر نہیں ہوتا جبکہ دو نمبر کام تو اس ملک میں ایک دن میں ہوجاتا ہے شہری اکرم نے کہا کہ میں نے گاڑی ٹرانسفر کے لیے درخواست دی تو جب دس دن کے بعد آیا تو اہلکار نے کہا کہ آپ کی درخواست درست نہیں آپ نئی درخواست لکھ کر لائیں اب مجھے دس دن بعد دوبارہ انہوں نے وقت دے دیا جبکہ ان لوگوں نے دراصل میری درخواست کہیں گم کر دی تھی ایکسائیز اینڈ ٹیکنیشن آفس میں سائیلین کو زلیل کرنا ان لوگوں نے اپنا فرض سمجھ لیا ہے اور ان کا یہی وطیرہ ہے کہ جو شخص رشوت نہ دے اس کو آفس کے چکر ضرور لگوانے ہیں جس طرح انہوں نے میرے ساتھ کیا شہریوں نے ڈی جی ایکسائیز اینڈ ٹیکنیشن پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جہلم کے ایکسائیز اینڈ ٹیکنیشن آفس کے اہلکاروں کا قبلہ درست کریں کیونکہ یہ لوگ بغیر رشوت کے کوئی کام نہیں کرتے جبکہ نئے آنے والے ای ٹی او بھی ہفتہ میں تین دن ہی آفس میں بیٹھتے ہیں جس کی وجہ سے سائیلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے 

0 comments

コメント

5つ星のうち0と評価されています。
まだ評価がありません

評価を追加
bottom of page