top of page

جہلم:ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شہباز حسین کا ڈسٹرکٹ جیل کا تفصیلی دورہ

Jhelumnews.uk ڈسٹرکٹ رپورٹر


جہلم: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کاڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ، سپرنٹنڈنٹ جیل اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ بھی ہمراہ تھے۔رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شہباز حسین نے ڈسٹرکٹ جیل کا تفصیلی دورہ کیا،سپرنٹنڈنٹ جیل حسن مجتبیٰ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ایڈیشنل سیشن جج نے بچگانہ اور زنانہ وارڈ، قیدی و حوالاتی بارکوں، اسپتال، لنگر خانے کا معائینہ کر کے اسیران سے مسائل دریافت کیے۔ایڈیشنل سیشن جج نے بہترین انتظامات پر جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔

0 comments
bottom of page