top of page

جہلم!ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس افسر جہلم چوہدری زبیر کی سربراہی میں ٹریفک آگاہی واک کا اہتمام (ڈاکٹر سہیل امتیازخان سے)


جہلم (ڈاکٹر سہیل امتیازخان)ایڈیشنل آئی جی

ٹریفک پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس افسر جہلم چوہدری زبیر کی سربراہی میں ٹریفک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر زبیر اختر کی زیر نگرانی واک اور ٹریفک آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا ۔جس کا مقصد عوام کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ھے۔ٹریفک ایجوکیشن یونٹ شاندار چوک جہلم میں اگاہی واک اور ٹریفک قوانین اگاہی لیکچر کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد عوام کو ٹریفک قوانین کے بارے میں اگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ لوگ ٹریفک قوانین پر عمل کر کے بہتر شہری ہونے کا ثبوت دیں اس کے علاوہ اگاہی مہم میں ہیلمیٹ مہم کے تحت شہر میں پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے اس کے علاوہ ڈی ایس پی ٹریفک زبیر اختر نے ہمراہ ایجوکیشن ونگ سٹاف کے ٹریفک آفس میں ٹریفک قوانین اگاہی سیمینار کا بھی انعقاد کیا اور نئے ڈرائیور حضرات کو ٹریفک قوانین بارے بریفنگ دی تاکہ ٹریفک قوانین پر عمل کر کے حادثات سے بچا جا سکے اور ٹریفک کے نظام میں بہتری لائی جا سکے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page