top of page

جہلم :ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے ویژن کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سیفٹی وائر لگانے کا عمل شروع

جہلم ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے ویژن کے مطابق موٹر سائیکلز پرسیفٹی وائر لگانے کا عمل شروع ہو گیا

جہلم ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر زبیر اخترنے اپنی موجودگی میں ٹریفک سٹاف کے ساتھ مل کر موٹر سائیکل پر سیفٹی سٹکس لگائیں

جہلم( ڈاکٹر سہیل امتیاز خان سے )تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس مرزا فاران بیگ کے ویژن کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کو پتنگ کی کیمیکل ڈور سے محفوظ رکھنے کےلیے موٹر سائیکل پر ٹریفک عملہ کی جانب سے پروٹکشن وائرلگانے کاعمل شروع کر دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر زبیر اختر نے شاندار چوک میں اپنی زیر نگرانی موٹر ساٸیکلوں کو سیفٹی سٹکس لگائیں تاکہ موٹر ساٸیکل سوار محفوظ رہ سکیں اور ان کی جان محفوظ رہے اس کے ساتھ موٹر ساٸیکل سواروں کو ہلمٹ کے استعمال کی تاکید کی تاکہ روڈ پر ایکسیڈنٹ سے بھی محفوظ رہیں


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page