top of page

جہلم:ایڈووکیٹ سپریم کورٹس راجہ شکیل احمد کی وفات ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کاتین روزہ سوگ کا اعلان


جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان Jhelumnews.uk) ایڈوکیٹ سپریم کورٹس راجہ شکیل احمد کی وفات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ، تین دن وکلاء عدالتوں میں پیش نہی ھونگے ، ارباب شاہد کیانی جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈوکیٹ سپریم کورٹس سابق صدر ڈسٹرکٹ بار و ممبر پنجاب بار کونسل راجہ شکیل احمد گزشتہ دنوں وفات پا گئے تھے ۔ بار کے سینئر ممبر کی وفات پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کی طرف سے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا ھے ۔ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار جہلم و ممبر پنجاب بار کونسل راجہ شکیل احمد ایڈووکیٹ سپریم کورٹس آف پاکستان (مرحوم) کی وفات پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کی جانب سے مورخہ 26/04/2023 تا مورخہ 28/04/2023 تک تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ھے۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کے وکلاء 26 اپریل تا 28 اپریل 2023 عدالتی کام نہیں کریں گے۔ اس بات کا اعلان جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ارباب شاہد کیانی نے کیا


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page