دینہ (رانا محمد عاصم سے)این ایچ اے کی عدم دلچسپی ، جی ٹی روڈ گڑھوں میں تبدیل ہونے لگی ، شہریوں کی قیمتی گاڑیاں کھٹارہ بننے لگیں، این ایچ اے نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل سے لا تعلقی اختیار کر لی۔ تفصیلات کے مطابق این ایچ اے کی عدم دلچسپی کے باعث دریائے جہلم پل سے مسہ کسوال تک جی ٹی روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ اور خستہ حالی کا شکار ہوچکی ہے، جی ٹی روڈ پر چلنے والی گاڑیوں کو گڑھوں کی وجہ سے شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والے ٹرانسپورٹرز و مسافروں نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے جی ٹی روڈ کی مرمت اور دیکھ بھال نہیں کی جارہی ، جبکہ جہلم پل سے مسہ کسوال کے درمیاں متعدد جگہوں پر سڑک گڑھوں میں تبدیل ہو کرخستہ حالی کا شکار ہو چکی ہے۔ دوسری جانب چھاؤنی چوک ، جادہ ، پیر شہاب، دینہ اور سوہاوہ کے مختلف مقامات پر سڑک کی دونوں سائیڈ زمین میں دھنس چکی ہیں ، این ایچ اے انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ فی الفور جی ٹی روڈ کی مرمت کی طرف توجہ دے، کیونکہ این ایچ اے انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر جی ٹی روڈ پر قائم ٹول پلازوں سے لاکھوں کروڑوں روپے ٹیکس کی مد میں وصول کر رہے ہیں ، لیکن سڑکوں پر پھوٹی کوڑی بھی نہیں لگائی جارہی ہے۔ شہریوں اور ٹرانسپورٹرز نے نگران وزیراعظم پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ این ایچ اے کے ارباب اختیار کو جی ٹی روڈ جہلم کی تعمیر و مرمت کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہریوں کے مسائل میں کمی واقع ہو سکے
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (ڈاکٹر سہیل امتیاز خان سے) جہلم کے نواحی گاؤں کندووال میں پینے کے پانی کی شکایت پر صوبائی محتسب ایڈوائزر اشفاق احمد رانا کا نوٹس...
bottom of page
Comments