top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم:ایمر جنسی 15 پر بوگس کال کرنے والا پولیس کے شکنجے میں ، ملزم احمد حسن کے خلاف مقدمہ بھی درج

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان )ایمر جنسی 15 پر بوگس کال کرنے والا پولیس کے شکنجے میں ، ملزم احمد حسن کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ۔ گزشتہ روز کالا گجراں پولیس کو 15 کال موصول ہوئی کہ کالر کی گاڑی چوری ہو گئی ہے اور آسے فوری طور پر پولیس ہیلپ کہ ضرورت ھے ۔ جس پر کالا گجراں پولیس فوری طور پر ایس ایچ او کالا گجراں کی مدعیت میں موقعہ پر پہنچ گئی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر پڑتال کی تو معلوم ھوا کہ کالر کے ساتھ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تھا، جس پر ملزم احمد رضا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ پولیس کے مطابق آئندہ بھی سرکاری سہولیات اور وسائل کا غلط وسائل کا استعمال کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا تاکی ضرورت مند افراد ہی اس ایمرجنسی سروس سے مستفید ھو سکیں ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page