جہلم( چودھری سہیل عزیز) جہلم ایس پی انویسٹیگیشن کی قیادت میں انسداد منشیات آگاہی واک کا انعقاد،تمام مکاتب فکر کی شرکت،حسیب راجہ آایس پی انویسٹی گیشن کی قیادت میں ہونے والی أگاہی واک جہلم میونسپل کارپوریشن تا شاندار چوک تک ہوئی، صدر جلم چیمبر اف کامرس ملک خاور شہزاد نے ایگزیکٹو باڈی کے اراکین کے ہمراہ واک میں شرکت کی ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جیلم پولیس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام اسداد منشیات اگاہی وا ک ہوئی حسیب راجہ ایس پی انویسٹیگیشن کی سربراہی میں ہونے والی واک میں پنجاب پولیس افسران و اہلکاروں کے علاوہ انجمن تاجران, چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری, سول سوسائٹی اور شہریوں کثیر تعداد میں شرکت کی،جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک خاور شہزاد، سینیئر نائب صدر مظہر اکرام، نائب صدر حافظ غلام مصطفیٰ، اور چیئر مین UVG راجہ سجاد اختر، شمشاد ڈار، میاں ادریس، شیخ اسلام الدین، زاہد عمران چوہان، ملک سرفراز نے شرکت کی، شرکاء نے ترک منشیات کے بنیرز اٹھا رکھے تھے، اس موقع پر حسیب راجہ ایس پی انویسٹیگیشن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں منشیات جیسی بری لعنت کو ختم کرنا ہے یہ معاشرے میں ایک ناسور ہے ہم سب نے ملکر اس کا خاتمہ کرنا آگاہی واک کا مقصد یہ ہے کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ معاشرے میں نشہ جیسی بری لعنت کا خاتمہ کرنا ہے اور نوجوان نسل کو بچانا ہے نوجوانوں کو نشہ سے بچانے کے لئے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں آگاہی واک لیکچر دیئے جا رہے ہیں تاکہ نوجوان نسل کو مسقبل میں منشیات کی بری لعنت سے بچایا جائے ہم سب نے مل کر اس کا خاتمہ کرنا ہے، صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک خاور شہزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات جیسی لعنت سے معاشرے کو پاک کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے اور نوجوان نسل اور تمام شہریوں کو اس کے خاتمے کے لیے کوشش کرنی چاہیے، سینیئر نائب صدر مظہر اکرام نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کا استعمال اور فروخت دونوں قانوناً جرم ہیں کسی بھی معاشرے کی تباہی کے لیے اس کی نوجوان نسل کو منشیات کا عادی بنا دیا جاتا ہے اس کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔
top of page
bottom of page
Kommentarer