top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم:ایس ایچ او کالا گجراں ملک نثار احمد اور ٹیم کی اہم کاروائی، برطانوی نژاد خاتون کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے والے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے دو ملزمان گرفتار

جہلم (رانامحمد عاصم سے)ایس ایچ او کالا گجراں ملک نثار احمد اور ٹیم کی اہم کاروائی، برطانوی نژاد خاتون کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے والے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے دو ملزمان گرفتار،تفصیلات کے مطابق ملزمان میں عمر فاروق اور قمر بشیر شامل ہیں،ملزمان بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کا ایئرپورٹ سے تعاقب شروع کرتے اور موقع پا کر شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیتے تھے،ملزمان کی درست طور پر شناخت پریڈ ہو چکی ہے جبکہ ملزمان سے برآمدگی کا تحرک کیا جا رہا ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے اثاثوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا ،ڈی پی او جہلم کی کالا گجراں پولیس کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page