top of page

جہلم:ایس ایچ او چوٹالہ اور ٹیم کی فوری کاروائی، زمین پر ناجائز قبضہ کرنے والے 07 ملزمان گرفتار

جہلم( ڈاکٹر اعجاز اعوان Jhelumnews.uk) ایس ایچ او چوٹالہ ملک نثار احمد اور ٹیم کی فوری کاروائی، زمین پر ناجائز قبضہ کرنے والے 07 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق چوٹالہ پولیس کو 15 کی کال موصول ہوئی کہ کالر کی زمین پر ناجائز قبضہ کیا جا رہا ہے،چوٹالہ پولیس نے فوری ریسپانڈ کرتے ہوئے واقع میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان شہری کے رقبہ پر ناجائز اور غیر قانونی قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے،گرفتار ملزمان کی شناخت مدثر، عاصم، ہاشم، علی، قیصر، کمائیل حیدر اور احمد کے ناموں سے ہوئی،ملزمان سے ٹریکٹر اور ویگو ڈالہ بھی برآمد کر لیا گیا،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، ناجائز قبضہ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی، ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او چوٹالہ اور ٹیم کو شاباش دی۔


0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page