جہلم(چودھری سہیل عزیز) ایس ایچ او سٹی اور ایس ایچ او للہ کی اہم کاروائیاں، چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزمان گرفتار، مسروقہ مال برآمد، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سٹی راجہ عمران اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم اکمل کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے دو طلائی انگوٹھیاں مالیتی 140000 روپے برآمد کر لی،جبکہایس ایچ او للہ مطلوب ندیم اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث ملزم غلام مرتضیٰ کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے 2 موٹر سائیکل برآمد کر لیے گئے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ایس ایچ او سٹی، ایس ایچ او للہ معہ ٹیموں کو شاباش دی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا،ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
top of page
bottom of page
Comments