top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم :ایس ایچ او سول لائن نے منشیات فروش ، ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا

جہلم (چودھری سہیل عزیز)جہلم پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری پتنگ فروش ، ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان سمیت 2 منشیات فروش ملزمان گرفتار،ملزمان سے 55 پتنگیں ،1 عدد پسٹل 30 بور، 1320 گرام چرس اور 1317 گرام ہیروئن برآمد، الگ الگ مقدمات درج تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سول لائن اور ان کی ٹیم نے منشیات فروش سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ،منشیات فروش ملزم شہباز سے 1317 گرام ہیروئن جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم فیصل سے پسٹل 30 بور معہ روند برآمد،جبکہ چوکی انچارج نوید افضل اور ان کی ٹیم نے منشیات فروش ملزم سمیت پتنگ فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا،منشیات فروش ملزم نثار سے1320 گرام چرس جبکہ پتنگ فروش ملزم عمران سے 55 پتنگیں برآمدکر کی ،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،اس موقع پر متعلقہ ایس ڈی پی اوز کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی،


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page