top of page

جہلم:ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کی 26ویں برسی ،ڈی پی او کی قبر پر حاضری،فاتحہ خوانی



جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان Jhelumnews.uk ) ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین شاھد عمران مارتھ کی ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کی 26ویں برسی کے موقع پر انکی قبر پر حاضری ،پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سگھرپور میں ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کی قبر پر حاضری دی اور سلامی پیش کی ، گزشتہ روز ڈی پی او جہلم اور ڈی سی منڈی بہاوالدین نے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اوردرجات کی بلندی کے لیے دعاکی ، ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کو 6 مئی 1997 کی صبح گوجرانولہ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا ۔آپ کی بے مثال بہاردی کے اعتراف میں گجرانوالہ پولیس لائنز کو بھی آپکے نام کے ساتھ منسوب کیا گیا ہے،اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر منڈی شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید ایک بہادر اور نڈر آفیسر تھے جنکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، جبکہ اس ۔موقعہ پر ڈی پی او جہلم کا کہنا تھا کہ شہداء ہمارے محسن ہیں اور شہداء کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ۔ شہداء پولیس ہمارے ماتھے کے جھومر اور ہمارا فخر ہیں








0 comments
bottom of page