top of page

جہلم! اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں ۔۔ 18سالہ نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والا کرائے کا قاتل شوٹر کراچی سے گرفتار ہو گیا... (ویڈیو+ نیوز رانا عاصم سے) www.Jhelumnews.uk

جہلم (رانا عاصم Jhelumnews.uk)جہلم میں 18سالہ نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والا شوٹر کراچی سے گرفتار تفصیلات کے مطابق دو ماہ قبل مقتول کی ماں نے گھریلو تنازعہ پر کرائے کے قاتل قیصر کو کراچی سے بلا کر بیٹے ارمان شفیق ولد محمد شفیق کا قتل کروا دیا ۔ قتل کے بعد ڈیڈ باڈی کو سرائے عالمگیر نعر میں پھینک دیا گیا۔ چالاک ماں نے بیٹے کےقتل کو چھپانے کے لیے اس کی گمشدگی کی رپورٹ بھی تھانے سول لائن میں درج کروادی تھی ۔۔شوٹر کو کراچی سے بلوا کر ماں ،بیٹی اور سوتیلے والد نے قتل کا منصوبہ بنایا۔۔ مقتول کی ماں ثمینہ بیگم سوتیلا والد محمد یاسین اور مقتول کی بہن کو پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ عوامی حلقوں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا ھے اور قاتل اور اس کے سہولت کاروں کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ھے۔

۔



0 comments

コメント

5つ星のうち0と評価されています。
まだ評価がありません

評価を追加
bottom of page