top of page

جہلم!اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں۔جہلم کے گاؤں پنڈی خیرا میں 30سالہ خاتون کے قتل کا ڈراپ سین، شوہر ہی قاتل نکلا (رانا محمد عاصم سے)


جہلم(رانا محمد عاصم سے)جہلم میں 30سالہ خاتون کے قتل کا ڈراپ سین، شوہر ہی قاتل نکلا

جہلم میں 30سالہ خاتون کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، مقتولہ کا شوہر ہی قاتل نکلا۔ ملزم نے گزشتہ روز گھریلو ناچاقی پر بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور خود کو بھی گولی مار کر زخمی کر لیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے تھانہ صدر کے علاقہ پنڈی خیرا میں فائرنگ سے قتل ہونے والی 30سالہ خاتون کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، مقتولہ کو اس کے اپنے ہی شوہر نے کیا اور قتل کا الزام نامعلوم افراد پر لگا دیا۔ملزم سعید فاروق نے گزشتہ رات بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور خود کو بھی گولی مار کر زخمی کر لیا۔ ملزم نے اپنی بیوی اور خود پر فائرنگ کا الزام نامعلوم افراد پر لگادیا اور پولیس کو کہا کہ اس پر اور اس کی بیوی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا ۔پولیس کے مطابق جب لاش اور زخمی شخص کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کیا گیا اور شوہر سعید فاروق سے تفتیش کی گئی تو کوئی موثر حواب نہ دے سکا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں ہی گھریلو ناچاقی پر بیوی کے قتل کا اعتراف کر لیا ۔پولیس کا یہ بھی کہنا کہ ملزم زخمی ہے اس کو پولیس کی تحویل میں طبعی امداد دی جارہی ہے۔ ملزم کی طبیعت ٹھیک ہونے پر اس کو تھانے منتقل کردیا جائے گا اور باقاعدہ کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔






0 comments

コメント

5つ星のうち0と評価されています。
まだ評価がありません

評価を追加
bottom of page