top of page

جہلم:اپنے ہی بھائی انسپکٹر خالد محمود کے قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم طارق 3 یوم میں گرفتار

جہلم(ظہیر عباس) ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر ڈی ایس پی صدر میاں عبدالجباد اور ایس ایچ او صدر بدر منیر معہ ٹیم کی بڑی کاروائی، اپنے ہی بھائی انسپکٹر خالد محمود کے قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم 03 یوم میں گرفتار، تفصیلات کے مطابق وقوعہ کے روز اطلاع ملتے ہی ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے خود موقع اور ہسپتال کا وزٹ کیا اور ڈی ایس پی صدر اور ایس ایچ او صدر کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا،ملزم کی شناخت طارق محمود کے نام سے ہوئی ہے،ملزم نے 03 یوم قبل تیز دھار آلے کے وار سے اپنے بھائی انسپکٹر خالد محمود کو قتل کر دیا تھا،ملزم طارق نے اپنے بھائی انسپکٹر خالد محمود کو گھریلو لڑائی جھگڑے کی وجہ سے قتل کیا تھا،تاہم ایس ایچ او صدر اور ٹیم نے جدید سائنٹیفک طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے ملزم کو چند یوم میں ہی گرفتار کر لیا،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں اہم سنگِ میل ہے، ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او منگلاملک نثار احمد معہ ٹیم اور ایس ایچ او صدر بدر منیر معہ ٹیم کو شاباش دی جبکہ نقد انعام دس دس ہزار روپے، تعریفی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازاگیا۔

0 comments
bottom of page