top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم:انچارج چوکی سٹی پنڈدادنخان نذر عباس اے ایس آئی اور ٹیم کا سٹی ایریا پنڈدادنخان میں چھاپہ،دوران تلاشی اسلحہ و ایمونیشن کی بڑی کھیپ پکڑی لی۔ ملزم گرفتار۔اہم انکشافات متوقع


جہلم(نثار احمد مغل)ڈی ایس پی پنڈدادنخان عامر شاہین گوندل کی سربراہی میں ایس ایچ او پنڈ دادنخان، انچارج چوکی سٹی پنڈدادنخان نذر عباس اے ایس آئی اور ٹیم کا سٹی ایریا پنڈدادنخان میں چھاپہ،دوران تلاشی اسلحہ و ایمونیشن کی بڑی کھیپ پکڑی لی۔

پنڈدادنخان پولیس نے اسلحہ ناجائز کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے ملزم مسمی محمد اقبال کو گرفتار کر لیا، اہم انکشافات متوقع ہیں۔

پولیس نے دوران سرچ آپریشن رائفل 12 بور سنگل و ڈبل بیرل ، ریپیٹر ، رائفل 7MM ، رائفل تھری ناٹ تھری ، رائفل 44 بور اور رائفل 223 بور کل 73 عدد جبکہ پسٹل 30 بور و 32 بور کل 31 عدد،بوگس لائسنس اسلحہ 93 عدد،نمبر پنچ کرنے والے آلات اور جعلی میڈیکل بک پیڈ برآمد کر لیے۔

ملزم کے خلاف کثیر تعداد میں ممنوعہ و غیر ممنوعہ بور کا اسلحہ ناجائز اور جعلسازی کے آلات رکھنے کی پاداش میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ اسلحہ ناجائز کی اسمگلنگ اورناجائز خرید و فروخت کی روک تھام سے ہی امن کا قیام ممکن ہے،ناجائز اسلحہ کے خلاف موثر کریک ڈاون جاری رہے گا۔

ایس ڈی پی او پنڈ دادنخان نے کہا کہ دوران انٹیروگیشن ملزم نے ناجائز اسلحہ خریداروں کی بھی تفصیلات فراہم کی ہیں، جن کے خلا ف بھی کاروائی کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

ڈی پی او جہلم نے ڈی ایس پی پنڈ دادنخان ،ایس ایچ او پنڈ دادنخان ،انچارج چوکی پنڈدادنخان معہ ٹیم کو بھر پور شاباش اور انعام کا اعلان کیا۔

0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page