جھلم(عمران جاویدخان Jhelumnews.uk) ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر ڈی ایس پی سٹی میاں افضال احمد اور ایس ایچ او سٹی محمد عمران معہ ٹیم کی بڑی کاروائی، اندھے قتل کے مقدمہ میں ملوث اہلیہ ملزمہ سمیت 02 مرکزی ملزمان گرفتار،وقوعہ کے روز اطلاع ملتے ہی ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس پی انویسٹیگیشن کو موقع وزٹ کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا،ملزمان کی شناخت میمونہ عرف مون، بابر حسین شیرازی اور رضوان عصمت کے نام سے ہوئی، ملزمان بابر اور رضوان نے ملزمہ میمونہ کی ایماء پر 03 ماہ قبل فائرنگ کر کے وسیم کھوکھر کو قتل کر دیا تھا، شاطر ملزمہ نے مذموم مقاصد کےلئے اپنے خاوند کو قتل کروایا، ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، وقوعہ کے روز مقتول اپنی بہنوں کے ساتھ رکشہ پر سرائے عالمگیر سے واپس آ رہا تھا، تاہم ایس ایچ او سٹی اور ٹیم نے جدید سائنٹیفک طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا، سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں اہم سنگِ میل ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او سٹی اور ٹیم کو شاباش دی جبکہ نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا
Comments