top of page

جہلم:انتظامیہ ریٹ لسٹ روزانہ مہیا کرتی ہے مگر اس پر عمل درآمد کون کروائے گا سماجی زعماء دینہ کا اظہار تشویش

جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)

انتظامیہ ریٹ لسٹ روزانہ مہیا کرتی ہے مگر اس پر عمل درآمد کون کروائے گا سماجی زعماء دینہ کا اظہار تشویش تفصیلات کے مطابق سول انتظامیہ روٹین میں ہر دکاندار کو روزانہ ریٹ لسٹ مہیا کرتی ہے مگر مقام افسوس ہے کہ اس پر عمل درآمد کروانا انتظامیہ اپنا فرض تصور نہیں کرتی اس ریٹ لسٹ کی وجہ سے شہری جب کوئی چیز خریدنے کے لیے جاتے ہیں جہاں ان کو کوئی چیز مہنگی ملتی ہے وہاں عزت نفس بھی مجروح ہوتی ہے بلاشبہ جرمانہ کرنا کسی مسئلے کا حل نہیں لیکن سوال پیدا ہوتا ہے کہ ریٹ لسٹ پر عمل کیسے کروایا جائے گا ریٹ لسٹ کے مطابق فروٹ کی قیمت آگر 200 روپے ہوگی جبکہ ریڑھی والا 350 /450 سو روپے کے دیگا یہی حالت سبزی کے متعلق ہے مثلآ الو پیاز ٹماٹر بندگوبھی وغیرہ وغیرہ مرغی کا گوشت شہری ریٹ لسٹ پر حاصل کرنے سے قاصر دیکھائی دیتے ہیں چھوٹا گوشت جس کی قیمت 1400 روپے مقرر کی گئی ہے لیکن قصائی 2000 روپے میں فروخت کرتے ہیں اگر دکانداروں کو اس طرح کھلی چھٹی دے دی گئی تو سول انتظامیہ کی رٹ پر سوالیہ نشان لگ جائے گا ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کروایا جائے اور ایسے افراد جو ریٹ لسٹ کو نظر انداز کرتے ہیں ان کو بھاری جرمانہ کیا جائے تاکہ رمضان کے مقدس مہینے میں ایک عام شہری ان کے شر سے محفوظ رہ سکے

0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Σχόλια

Βαθμολογήθηκε με 0 από 5 αστέρια.
Δεν υπάρχουν ακόμη βαθμολογίες

Προσθέστε μια βαθμολογία
bottom of page