top of page

جہلم:امیدوار این اے 60چوہدری زاہد اختر کا رانجھامیرا میں کامیاب جلسہ،انتخابی مہم کا آغاز کردیا

امیدوار این اے 60چوہدری زاہد اختر کا رانجھامیرا میں کامیاب جلسہ،انتخابی مہم کا آغاز کردیا

جہلم (دلنواز احمد)امیدوار برائے این اے 60چوہدری زاہد اختر کا رانجھامیرا میں کامیاب جلسہ،انتخابی مہم کا آغاز کردیا،ہزاروں افراد نے چوہدری زاہد اختر انتخابی نشان پیالہ پی پی 24سے پیر سید محمدعرفان امیرشاہ صاحب،پی پی 25کے امیدوارزبیر کیانی انتخابی نشان کرین کی بھرپور حمائت کااعلان تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک لبیک کے نامز دامیدوار برائے این اے 60چوہدری زاہد اختر نے اپنے پینل امیدواروں کے ساتھ اپنے علاقے رانجھا میرا سے انتخابی مہم کا آغاز کردیا،انتخابی مہم کے جلسہ میں علاقہ کے ہزارو ں افرادسمیت تحریک لبیک پاکستان ذمہ داراران،کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی،ایک بہت بڑی ریلی جلسہ گاہ پہنچی۔انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری زاہد اختر نے کہاکہ 11سال کے بعد اپنے علاقے کے عوام کے پاس حاضر ہوا ہوں اپنے علاقے سے الیکشن مہم کا آغاز کررہاہوں علاقے کے عوام نے پہلے بھی میرا بھرپور ساتھ دیاتھاانشاء اللہ آئندہ بھی میرا ساتھ دیں گے،میں اک عام آدمی کی سوچ کا ترجمان بن کر میدان عمل میں آیا ہوں،اور تحریک کا پلیٹ فارم عام آدمی کا حقیقی ترجمان پلیٹ فارم ہے،ہم چاہتے ہیں موروثی سیاست کا خاتمہ ہو،عام آدمی خوشحال ہو،عام کے آدمی مسائل حل ہوں ہمار امقصد کرسی تک رسائی نہیں عام آدمی کے مسائل کو حل کرنا ہے،میر ی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے،8فروری کو میرے انتخابی نشان پیالے،اور پی پی 24سے پیرسید محمد عرفان امیر شاہ صاحب،پی پی 25سے زبیر کیانی کو کرین پر مہرلگا کر کامیاب کریں،جلسہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام الہی سے حافظ محمدراحیل نے کیا بارگاہ رسالت میں مظہر رضوی نے ہدیہ عقیدت پیش کیا،جلسہ سے پیر سید محمد عرفان شاہ صاحب،زبیر کیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے 8فروری کو سرکار کے دین کو تخت پرلانے کے لئے تحریک لبیک پاکستان کے امیدوارو ں کوکامیاب کرائیں،حضر ت علامہ عا صم اشفاق رضوی نے کہاکہ 8فروری کو میدان لگے گا گد ھوں گھوڑوں اور ڈبووں کو لگ پتہ جائے گا ہم جذبے بلند رکھ کر پوری جرات اور قوت سے میدان میں اتریں گے 8فروری تاجدارختم نبوت کی صداو ں سے گونج اٹھے گا،انتخابی جلسہ خلیفہ مجا ز شعبان صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب نے مل کر چوہدری زاہد اختر اور تحریک لبیک کے نامز د امیدوار وں کو فتح سے ہمکنا رکرناہے،پورا علاقہ چوہدری زاہد اختر کے ساتھ بھرپور اظہاریکجہتی کرتے ہوئے ووٹ بھی ڈالے گا،بھرپور ساتھ دے گا

0 comments
bottom of page