top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم:الیکشن ٹربیونل میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیلوں کی سماعت جاری، چوہدری شہباز حسین کی اپیل خارج ، راجہ سفیر اکبر، واجد رحمٰن ،فوق شیر باز ،میجر فیض بھی میدان سے آؤٹ

جہلم(رانا عاصم سے)الیکشن ٹربیونل میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیلوں کی سماعت جاری ہے، چوہدری شہباز حسین سمیت متعدد امیدواروں کی اپیلیں خارج کر دی گئیں۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے چچا سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین کے حلقہ این اے 60 جہلم ون سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں اپیل کی جس پر ٹربیونل نے اپیل خارج کرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کا نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھا، ان پر اثاثے ظاہر نا کرنے کے اعتراضات تھے۔ جہلم کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 24 سے متعدد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی، الیکشن ٹربیونل نے پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ سفیر اکبر، واجد رحمٰن اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے کزن چوہدری فوق شیرباز کی اپیلیں خارج کر دیں، تینوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے۔ الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے تحریک لبیک کے امیدوار کے حلقہ این اے 60 جہلم ون سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ہمارا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں، آئین، قانون اور میرٹ پر فیصلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشتہاری ملزم ہو اور عدالت میں پیش نہ ہو تو اسے پارلیمنٹ جانے کی اجازت کیوں دیں؟ جسٹس عبدالعزیز نے اپیل کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ موٹر وے توڑی گئیں، رکاوٹیں ڈالیں، جہلم و چناب کا پل توڑا، پولیس والوں کی ٹانگیں توڑیں، ٹی ایل پی کے نمائندہ ہیں تو کیا انہیں لائسنس دیا گیا کہ یہ سب کچھ کریں؟ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ان کے مؤکل مفرور ہیں، انہیں سزا نہیں ملی، اس پر الیکشن ٹریبونل نے کہا کہ مفرور ہوں گے تو سزا کیسے ہوگی؟ ادھر سیاسی و سماجی شخصیت میجر (ر) فیض احمد فیض نے جہلم کے حلقہ این اے 61 جہلم ٹو اور حلقہ پی پی 26 جہلم تھری سے مسترد کاغذات نامزدگی کی بحالی کیلئے الیکشن ٹربیونل میں درخواستیں دائر کیں، آج سماعت کے بعد فیض احمد فض کی اپیلیں خارج کر دی گئیں۔ فیض احمد فیض کی درخواست ڈیول نیشنیلٹی کے باعث خارج کی گئیں۔

0 comments

Kommentit

Arvostelun tähtimäärä: 0/5
Ei vielä arvioita

Lisää arvio
bottom of page