top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم:الیکشن میں امیدواروں نے ووٹ مانگنے کے نئے جدید طریقے ایجاد کر لیے

جہلم (رانا محمد عاصم سے)الیکشن میں امیدواروں نے ووٹ مانگنے کے نئے جدید طریقے ایجاد کر لیے۔ بعض امیدوار ووٹرز کی منتیں ترلے کر کے اور بعض کھابے کھلا کر اور کچھ دھمکیاں لگا کر ووٹ مانگتے دکھائی دیتے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی عام ہوگیاہے۔ تفصیلات کے مطابق 2024 میں ہونے والے الیکشن کے سلسلے میں امیدواروں نے ووٹ مانگنے کے روایتی طریقوں کے ساتھ طرح طرح کے نئے طریقے بھی ایجاد کر لیے ہیں منتیں ترلے اور معافیا ں تلافیاں مانگنا تو ووٹ مانگنے کا پرانا طریقہ ہے جو اس دور میں بھی اتناہی موثر ہے جتنا ماضی میں موثر تھا۔ معاشی طور پر مضبوط امیدواروں نے اپنے ڈیروں کے دروازے عام ووٹرز کے لئے کھول رکھے ہیں جہاں محفلیں سجاتے ہوئے ووٹروں کی آ? بھگت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔جبکہ متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے امیدوار اپنی سفید پوشی کے واسطے دیکر ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ ایک دور تھا جب وال چاکنگ ، کپڑے کے بینر زاور سٹینسل ، ڈھولچی اور لائوڈ سپیکر تشہیر کا بڑا ذریعہ سمجھے جاتے تھے مگر آج کے جدید دور میں ان پر روایتی طریقوں پر پابندیاں عائد ہونے کے بعد جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے امیدواروں نے پینا فلیکس پر بنے فوٹو اور اخباری اشتہارات نے لے لی ہے ، بیشتر امیدوار سوشل میڈیا پر الیکشن کی تشہیر کرتے اور روزانہ کی میل ملاقاتیں کرتے ہوئے اپنی ووٹنگ کی تشہیر شروع کررکھی ہے۔انتہائی باوثوق ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بعض امیدواروں نے سوشل میڈیا ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں جو امیدواروں کی ہر قسم کی سچی جھوٹی مہم کی تشہیر سوشل میڈیا جس میں فیس بک، یوٹیوب، واٹس ایپ، ٹوئیٹر، انسٹاگرام پر جاری رکھے ہوئے ہے۔

0 comments

Kommentarer

Gitt 0 av 5 stjerner.
Ingen vurderinger ennå

Legg til en vurdering
bottom of page