جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) کفالت یتیم کی ، جنت کاحصول بھی رفاقت رسول بھی ، الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے اکرم شہید پارک میں یتیموں کی کفالت کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں ائیر مارشل ( ر) فاروق حبیب وائس پریذیڈنٹ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے خصوصی شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات میجر اکرم شہید پارک شاندار چوک میں کفالت یتیم کے حوالہ سے ایک شام کے نام سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ائر مارشل (ر)فاروق حبیب ، صدر PMA جہلم ڈاکٹر عدنان نجف ، صدر بار ایسوسی ایشن جہلم شیخ اکرام الحق ایڈووکیٹ، صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک خاور شہزاد، امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری, صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع جہلم اظہر اقبال ڈار, جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن ضلع جہلم چوہدری کامران ارشد ایڈووکیٹ نے شرکت کی جبکہ پروگرام کی صدارت ڈائریکٹر آرفن کئیر پروگرام ضلع جہلم انجینئر یحیی عبد العزیز نے کی ، پروگرام میں ڈاکٹر انعام الحق اپنے اشعار کے ذریعے دلوں اور خون کو خوب گرماتے رہے ، پروگرام میں ضلع جہلم سے سول سوسائٹی تاجر برادری صحافی برادری اور وکلاء برادری کے نمائندوں کی بڑی تعداد میں شرکت اس کے ساتھ ساتھ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی جہلم سے پراپرٹی ڈیلرز کے وفد نے بھی خصوصی شرکت کی چیرٹی ڈنر پروگرام میں شرکاء نے الخدمت فاؤنڈیشن کو عطیات دل کھول کے پیش کیے پیش کیئے پروگرام کے آخر میں الخدمت فاؤنڈیشن کی انتظامیہ نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا ۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(رانا محمد عاصم سے) جہلم میں ایک ماہ قبل ہونے والی 11لاکھ روپے کی چوری کا سراغ لگ گیا، سابق ڈرائیور ہی چور نکلا، پولیس نے ملزم کو...
bottom of page
Comments