top of page

جہلم:الحرم المکی بیت اللہ شریف (جالیات) کے سابق مترجم شیخ الدراوی کی مرکز ابن عباس میں آمد

الحرم المکی بیت اللہ شریف (جالیات) کے سابق مترجم شیخ الدراوی کی مرکز ابن عباس میں آمد

دینہ (ادریس چوہدری) تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام الحرم المکی بیت اللہ شریف (جالیات) کے سابق مترجم مصنف کتب کثیرہ پیرزادہ سید شفیق الرحمن شاہ الدراوی مرکز ابن عباس الاسلامی جہلم میں تشریف لائے۔ رئیس المرکز ڈاکٹر فیض احمد بھٹی اور مدیر المرکز حافظ ساجد محمد مدنی نے اپنے رفقاء کے ہمراہ ان کا وارملی استقبال کیا۔ مرکز میں اسلامی تعلیمات کے ساتھ ساتھ شعبہ تصنیف و تالیف اور تحقیقات علمیہ دیکھ کر شیخ الدراوی بے حد خوش ہوے۔ اس ملاقات میں ڈاکٹر فیض احمد بھٹی کی تالیف کردہ نئی کتب کی طباعت و اشاعت کے حوالے سے باہم تفصیلی مشاورت کی گئی۔ یہ بھی طے ہوا کہ شرعی اور طبی مسائل کے حل کےلیے ملکی لیول پہ عنقریب ایک کونسل قائم کی جائے گی، جس میں ملک بھر کے جید علماء، اطباء اور وکلاء کو مستقل بنیادوں پر ممبرشپ سمیت مختلف مناصب پر فائز کیا جائے گا۔ ملاقات میں رئیس المرکز اور مدیر المرکز کے علاوہ فری ڈسپنسری کے انچارج ڈاکٹر محمد ایوب اعوان، مدرس المرکز قاری اسامہ اشرفی، چوہدری آصف گوندل، مدنی قصوری اور نثار مغل بھی موجود تھے۔

0 comments
bottom of page