top of page

جہلم!الائشوں کی بدبو سے نجات کے لیے شہر بھر کی سڑکوں چوکوں پر عرق گلاب کے سپرے کروا دیا گیا


جہلم(ڈسٹرکٹ رپورٹر Jhelumnews.uk )  ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے شہر کو صاف و شفاف رکھنے اور آلائشوں کی بدبو سے بچانے کے لیے عرق گلاب کا سپرے کروا کے نئی مثال قائم کردی، شہریوں کا زبردست خراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے حسب معمول شہریوں کی سہولت کی خاطر عید الاضحی پر صفائی کے زبردست انتظامات کے بعد آلائشوں کی بدبو سے نجات کے لیے شہر بھر کی سڑکوں چوکوں پر عرق گلاب کے سپرے کروا کے شہریوں کے دل جیت لئے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی نگرانی میں میونسپل کمیٹی کے عملہ نے عید کے تینوں دن شہر کی مرکزی سڑکوں پر عرق گلاب کا سپرے کیا  عید الاضحی کے موقع پر قربانی کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے کام کی نگرانی کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق خود میدان میں، شہر بھر کی سڑکوں کا دورہ، کھالیں جمع کرنے والے اداروں کا معائنہ، صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایت۔ عید الاضحی کے موقع پر شہر میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق خود میدان میں نکل پڑے شہر بھر میں مختلف مقامات پر خود جا کر صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے سینٹری سٹاف سے بھی ملاقات کی اور ان کو بہترین صفائی پر شاباش دی جبکہ مخلتف مقامات پر کھالوں کو جمع کرنے والے اداروں کا دورہ بھی کیا اور انہیں اپنے اردگرد صفائی کے صورت حال بہتر بنانے کی ہدایت کی 

0 comments

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page