top of page

جہلم!اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث،ٹریکٹر چور، 2 منشیات فروش ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار

 جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر Jhelumnews.uk) جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن جاری ایس ایچ او چوٹالہ ملک نثار احمد اور ٹیم کی بڑی کاروائیاں، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم، ٹریکٹر چور ملزم سمیت 02 منشیات فروش ملزمان اور ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار، مقدمات درج  تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن جاری ایس ایچ او چوٹالہ اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے ملزم بلال بیگ کو گرفتار کر لیا ملزم سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر لیے دوسری کاروائی میں چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم شہزاد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے مسروقہ ٹریکٹر مالیتی 14 لاکھ اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 30 بور برآمد کر لیا،

تیسری کاروائی میں 02 منشیات فروش ملزمان مہران صفدر اور اعجاز احمد کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے 3 کلو 80 گرام چرس اور پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر لیے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ ڈی پی او جہلم کی ایس ایچ او چوٹالہ اور ٹیم کو شاباش 

0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page