top of page

جہلم:اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم سمیت 02 منشیات فروش ملزمان گرفتار،اسلحہ اور شراب برآمد

 جہلم (Jhelumnews.ukڈسٹرکٹ رپورٹر)  جہلم پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایکشن جاری  ایس ایچ او چوٹالہ ملک نثار احمد اور ٹیم کی اہم کاروائیاں، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم سمیت 02 منشیات فروش ملزمان گرفتار، اسلحہ اور شراب برآمد، مقدمات درج  تفصیلات کے مطابق جیلم پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایکشن جاری ایس ایچ او چوٹالہ اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم عبدالرحیم کو گرفتار کر لیا 04 یوم قبل ملزم نے فائرنگ کر کے حسن مشتاق نامی شہری کو زخمی کیا تھا، چوٹالہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ہیومین ریسورسز کے ذریعے ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد جبکہ دوسری کاروائی میں 02 منشیات فروش ملزمان علی اکبر اور فیضان کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے 100 بوتلیں شراب برآمد ملزمان کے خلاف مقدمات درج. شہریوں کی جانوں کا خطرے میں ڈالنے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ ڈی پی او جہلم کی ایس ایچ او چوٹالہ اور ٹیم کو شاباش 


0 comments
bottom of page