top of page

جہلم:اقدام قتل اور اسلحہ کے زور پر دھمکیاں دینے والا اشتہاری ملزم ارسلان عرف شانی گرفتار کر لیا گیا



جہلم(سید ذوالقرنین شاہ Jhelumnews.uk)صدر پولیس کی اہم کامیابی،تفصیلات کے مطابق اقدام قتل اور اسلحہ کے زور پر دھمکیاں دینے والا اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا گیا ،اشتہاری مجرم کی شناخت محمد ارسلان عرف شانی کے نام سے ہوئی ہے،اشتہاری مجرم متعدد مقدمات میں صدر پولیس کو مطلوب تھا جو گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھا،اشتہاری مجرم شہریوں کو اسلحہ کی خرید وفروخت کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ڈی پی او جہلم کی پولیس ٹیموں کو شاباش۔

0 comments
bottom of page