top of page

جہلم:افسران کی ملی بھگت ،تھانہ اینٹی کرپشن نے شہری کی درخواست پر محکمہ مال کے افسران کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا

جہلم(رانا عاصم سے)تھانہ اینٹی کرپشن نے شہری کی درخواست پر محکمہ مال کے افسران کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق رفاقت محمود ولد طارق محمود ساکن بائی لوڈن (مڑیالہ) تحصیل و ضلع جہلم نے اینٹی کرپشن راولپنڈی درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عمران امتیاز ولد امتیاز مہدی ساکن داراپور تحصیل و ضلع جہلم سے 1 کنال رقبہ 31 دسمبر 2009 انتقال نمبر408 مورخہ 31 دسمبر2009 منظور ہوا جبکہ مذکورہ انتقال پر عملدرآمد اور زائد حدود فروختگی منجانب بائعہ عمران امتیاز نہ ہوا۔ متاثرہ شہری نے بتایا کہ بائعہ عمران امتیاز کھیوٹ نمبر21 میں صرف 1 مرلے کا مالک تھا جبکہ عمران امتیاز نے ہمرا ساز باز تحصیلدار، سب رجسٹرار، ریونیو آفیسر، حلقہ گرداور اور پٹواری حلقہ داراپور سے ملی بھگت کرکے سائل کے بیٹے سے رقم ہتھیالی جبکہ رقبہ تعدادی 19 مرلے زائد حصہ فروخت کردیا تھا جبکہ وہ اراضی کا مالک ہی نہ تھا کیونکہ مذکورہ انتقال جملہ افسران کی ملی بھگت سے درج ہوا تھا۔ اس کی انکوائری ڈی جی آئی اینٹی کرپشن چکوال قاضی احمد سہیل نے بھی کی ۔ جنہوں نے بعد از انکوائری ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کئے، اس طرح اینٹی کرپشن نےP,A 5/2/47 ، 471/PP،420/468 کے تحت مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کا رہائشی 27 سالہ فیکٹری ورکر عدیل نے لاہور میں فیکٹری

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں ایک شخص نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں جنسی درندے نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کےتھانہ کالا گجراں ک

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page