top of page

جہلم!اغواء برائے تاوان،بدفعلی کے مقدمات 8 گھنٹے اور چوری ڈکیتی راہزنی کے مقدمات 24 گھنٹے میں درج۔

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان Jhelumnews.uk) آئی جی پنجاب کی طرف سے مقدمات کے اندراج کیلئے خصوصی ایڈوائزی جاری کر دی گئی ، قتل اغواء برائے تاوان اور بدفعلی جیسے سنگین جرائم میں مقدمات 8 گھنٹے اور چوری ڈکیتی راہزنی کے مقدمات 24 گھنٹوں میں درج کرنے ھونگے ۔ تفصیلات کےمطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب بھر میں شہریوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ھوئے مختلف جرائم میں مقدمات کے اندراج کیلئے ٹائم فریم پر ایڈواٰزری جاری کر دی ھے جس میں کہا گیا ھے کہ ایف آئی آر کا بروقت اندراج اور معیاری تفتیش ہر شہری کا قانونی و آئینی حق ہے ۔ اس سلسلہ میں ہر جرم کی نوعیت کے مطابق مقدمات کے اندراج کیلۓ ٹائم لائنز مقرر کرکے صوبہ بھر کے تمام تھانوں میں بھجوا دی گئی ہیں ۔ نئی ایڈوائزری کے مطابق سنگین جرائم جیسا کہ قتل ، اقدام قتل ، اغواء برائے تاوان، بدفعلی اور زیادتی کے مقدمات درخواست وصولی کے بعد آٹھ گھنٹے کے اندر لازمی درج کرنا ھونگے جبکہ چوری ، ڈکیتی، راہزنی ، چھیننا اور موٹر سائیکل و گاڑی چوری کے واقعات میں مقدمہ کا اندراج 24 گھنٹوں میں کرنے کا پابند بنایا گیا ھے ۔ اسی طرح دیگر جرائم کے مقدمات حقائق کی تصدیق کے بعد بلاتاخیر اور بغیر کسی انتظار و سفارش کے درج کرنا پولیس کا فرض ہے اور معیاری تفتیش سے بروقت انصاف کی فراہمی تفتیشی افسران کا اولین فرض ہے ۔ تفتیش کی مقررہ ٹائم لائنز، شہریوں کے حقوق اور تفتیشی افسران کے فرائض کی تفصیل انویسٹی گیشن کی ایڈوائزری میں درج اور ہر شہری کو فراہم کی جانی چاہیۓ ۔ اگر کوئی تفتیشی درج ہدایات پر عمل درآمد میں تاخیر یا دانستہ سستی ، غیر پیشہ ورانہ رویے کا مظاہرہ کرے تو اسکے خلاف بھی 1787 پر کال کرکے اطلاع کی جا سکتی ھے ۔ اندراج مقدمہ کی ایڈوائزری تھانوں میں بھجوانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کی آگاہی کیلئے بورڈز پر آویزاں کر دی گئی ہے ۔ کسی بھی جرم کے سلسلے میں شہری بلا خوف و پریشانی تھانوں میں آئیں ، پولیس بہترین سروس ڈلیوری سے انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی ۔

0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page