top of page

جہلم!اعلیٰ افسران کو سب اچھا کی رپورٹ۔محکمہ جنگلات کی عدم توجہ.گرین بیلٹ پر لگائے گئے پودے تباہ

جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر)  گرین بیلٹ پر لگائے گئے پودے تباہی کا شکار محکمہ جنگلات کی عدم توجہ سے ہزاروں پودے خراب ہوگئے جبکہ گرین بیلٹ ایک کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی  تفصیلات کے مطابق جہلم کی خوبصورتی کو مزید نکھارنے کے لیے دریائے جہلم پر بنی گرین بیلٹ پر انتظامیہ اور محکمہ جنگلات نے ہزاروں پودے لگائے تھے لیکن انتظامیہ کی عدم توجہ اور محکمہ جنگلات کی طرف سے مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے گرین بیلٹ تباہی کا شکار ہوچکی گرین بیلٹ اس وقت کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے کئی پودوں کو آوارہ جانوروں نے اپنی خوراک بنا لیا شہریوں کا کہنا ہے کہ دریائے جہلم کی خوبصورتی کو نکھارنے کے لیے بنائی گئی گرین بیلٹ پر انتظامیہ نے پودے لگائے تھے جو کہ عدم توجہ کی وجہ سے تباہ ہوگئے اور دریائے جہلم کی خوبصورتی مزید مانند پڑ گئی ان پودوں کی مناسب دیکھ بھال کے لیے انتظامیہ تو قصور وار ہیں ہی لیکن محکمہ جنگلات کے افسران بھی اس میں زیادہ قصور وار ہیں جنہوں نے ان پودوں کی دیکھ بھال کے لیے کوئی مماسب انٹظام نہیں کیا اور لاکھوں روپے کا نقصان بھی کیا اگر محکمہ جنگلات ان پودوں کی مناسب دیکھ بھال کرتا تو آج یہ گرین بیلٹ کھنڈرات کا منظر پیش نہ کرتی شہریوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے ایسے اقدامات تو کرتی ہے لیکن بعد میں ان پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی اور اپنے اعلیٰ افسران کو سب اچھا کی رپورٹ دے دی جاتی ہے جبکہ گرین بیلٹ کئی جگہوں سے بیٹھ بھی گئی ہے کئی آوارہ جانوروں نے بھی ان پودوں کو اپنی خوراک بنا کر تباہ کر دیا ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اور محکمہ جنگلات کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ دریائے جہلم پر بنی گرین بیلٹ پر لگے ہزاروں پودوں کی مناسب دیکھ بھال کی جائے اور گرین بیلٹ کی خوبصورتی کو برقرار رکھا جائے 

0 comments
bottom of page