top of page

جہلم!اعتماد کا ووٹ:شہباز شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ چودھری لال حسین


جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان Jhelumnews.uk ) قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ، ہمارے قائد پر بھر پور اعتماد کرنے پر اٹحادی جماعتوں کے بھی مشکور ہیں ۔ چوہدری لال حسین سابق ایم پی اے ۔ رب کریم کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہیں کہ معزز ایوان نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قرارداد پر ہمارے لیڈر کو عزت بخشی اور 180 ارکان نے اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری لال حسین سابق ایم پی اے نے میڈیا کو دیے گئے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان پیپلز پارٹی ، جے یو آئی (ف) ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سردار اختر مینگل، خالد مگسی، چوہدری شجاعت حسین، چوہدری سالک حسین، ایمل ولی خان، امیر حیدر خان ہوتی، نوابزادہ شاہ زین بگٹی، محسن داوڑ، اسلم بھوتانی، پروفیسر ساجد میر، ڈاکٹر عبدالمالک، آفتاب شیرپائو، محمود اچکزئی، علی نواز شاہ اور شاہ اویس نورانی سمیت تمام ارکان اسمبلی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ چوہدری لال حسین کا مزید کہنا تھا کہ اعتماد کا ووٹ لیکر میاں شہباز شریف نے مخالفین کو بتا دیا ھے کہ اتحادی حکومت میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ھے اور یہ اتحادی حکومت اسی ہم آہنگی سے ملک پاکستان کو معاشی بد حالی سے نکالنے میں کامیاب ھو گی جس سے مہنگائی پر بھی قابو پا لیا جائے گا۔۔ اوراپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ عام انتخابات میں کلین سویپ کریں گے ۔

0 comments

Recent Posts

See All
bottom of page