top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم!اشیاء خوردو نوش اور فروٹس کی قیمتیں بے لگام ، سرکاری نرخ نامے مذاق بن کے رہ گئے

جہلم (ڈاکٹر اعجاز اعوان Jhelumnews.uk ) اشیاء خوردو نوش اور فروٹس کی قیمتیں بے لگام ، سرکاری نرخ نامے مذاق بن کے رہ گئے ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ محض کاروائی ڈالنے میں مصروف ہیں ۔ مہنگائی کی ماری عوام کی دہائیاں ، اس مققصد کیلئے باقاعدہ مربوط نظام وضع کرنے کی ضرورت ھے ۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی طرف سے مستقل بنیادوں پر کام کرکے قیمتوں کو ریگولیٹ کرنا ھو گا سرکاری نرخ ناموں کی خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کو پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت پابند بنانے کی اشد ضرورت ھے ۔ اس مقصد کیلئے خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کو روزانہ کی بنیاد پر جرمانے کرنا ضروری ہیں ۔ لیکن یہاں شہری پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کاروائیوں پر عدم اعتماد کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ محض کاروائی ڈالنے کیلۓ ہی کبھی کبھار دورے بھی جاری ہیں اور دوکانداروں کو سرکاری نرخناموں کی خلاف ورزی پر جرمانے بھی کیے جاتے ہیں لیکن خود ساختہ مہنگائی کنٹرول سے باہر ھے ۔ شہریوں کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی عدم دلچسبی اس کی بنیاد وجہ ھے محض کاروائ ڈالنے اور نوکری سیدھی رکھنے کیلئے کاروائیاں کی جاتی ہیں ۔ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے کوئی مربوط نظام وضع نہیں کیا جاتا ۔ روزانہ کی بنیاد پر کاروائیوں اور چیک اینڈ بیلنس سے کسی حد تک قیمتوں کو کنٹرول کیا جا سکتا ھے لیکن ایسا نہیں کیا جارہا اور اس مقصد کیلئے دوکانداروں کے نمائندوں سے بات چیت اور آنکے مسائل کو مد نظر رکھنے کی ضرورت ھے اور دوکانداروں کے تحفظات کیے بغیر قیمتوں کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page