top of page

جہلم!اشتہاری مجرم کو پناہ دینے والےملزم،ناجائز اسلحہ رکھنے راہزنی کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

 جہلم (ظہیر عباس)  ایس ایچ او صدر بدر منیر اور ٹیم کی اہم کاروائیاں اشتہاری مجرم کو پناہ دینے والے ملزم سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے اور راہزنی کے مقدمہ میں ملوث 02 ملزمان گرفتار، مقدمات درج تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی صدر پولیس نے قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا، اشتہاری مجرم کو پناہ دے کر فرار ہونے میں مدد دینے والے ملزم اکرم کو گرفتار کر لیا دوسری کاروائی میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم محسن کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل 9MM معہ راونڈز برآمد کر مقدمہ درج کر لیا گیا،

جبکہ تیسری کاروائی میں راہبری کے مقدمہ میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا،

ملزمان کی شناخت طاہر اور وسیم کے ناموں سے ہوئی ملزمان سے چھینی گئی رقم 10 ہزار اور موبائل فون برآمد  قانون ہاتھ میں لینے والے اور شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

0 comments
bottom of page