top of page

جہلم!اسسٹنٹ کمشنر کوارڈینیشن میڈم اقرا ناصر کا تنظیم الفلاح مشین محلہ کا دورہ۔کلاس رومز کا وزٹ


جہلم(ظہیر عباس)اسسٹنٹ کمشنر کوارڈینیشن میڈم اقرا ناصر نے تنظیم الفلاح مشین محلہ کا دورہ کیا۔تمام پروجیکٹس کے کام کو سراہا. تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کوارڈینیشن میڈم اقرا ناصر نے تنظیم الفلاح مشین محلہ کا دورہ کیا۔ان کی آمد پر صدر الفلاح راجہ فضل حسین نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔اس دوران محمد عمر بٹ ، سید ھارون رشید ، راجہ راشد سلیم ، جنرل سیکرٹری راجہ شہراز اکبر اور ادراے کی ٹیچرز بھی موجود تھیں۔چیرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان نے ادارے میں زیر تعلیم بچیوں کے لیے واٹر کولر عطیہ کیا۔بچیوں کے لیے واٹر کولر کا عطیہ ڈاکٹر مریم ظفر کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لئے دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر صاحبہ نے سنٹر کے کلاس رومز کا وزٹ کیا اور ادارے کے تمام پراجیکٹس کے کام کو سراہا۔آخر میں میڈم اقرا ناصر صاحبہ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔

0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page