top of page

جہلم:اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سوہاوہ سید حسن رضا کی موثر پیروی، منشیات کے تین مختلف مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر سخت سزائیں،ملزم اسماعیل کو 14 سال،ملزم آصف کو9سال اور ملزم سلیم کو14سال کی سزا

دینہ ( رانا عاصم سے)اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سوہاوہ سید حسن رضا کی موثر پیروی، منشیات کے تین مختلف مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر سخت سزائیں۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر چوہدری ظفر اقبال اور پبلک ریلیشنز آفیسر ظہیر عباس اُپل نے متعلقہ پراسیکیوٹر کو داد دی اور فیصلے کو سراہا۔ سید فرہاد علی شاہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے ویژن کے مطابق سید حسن رضا ADPP سوہاوہ کی موثر پیروی کی بدولت بعدالت چوہدری عامر ضیاء ایڈیشنل سیشن جج سوہاوہ نے مقدمہ نمبر 271/23 میں ملزم محمد اسماعیل کو 14 سال قید بامشقت اور 04 لاکھ جرمانہ، مقدمہ نمبر 340/23 میں ملزم محمد آصف کو 09 سال قید بامشقت اور 80 ہزار جرمانہ، جبکہ مقدمہ نمبر 104/23 میں ملزم سلیم اختر کو 14 سال قید بامشقت اور 04 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ظفر اقبال اور ڈسٹرکٹ پبلک ریلیشنز آفیسر ظہیر عباس اُپل ADPP نے کہا کہ مقدمات کی بہتر پیروی سے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکتا ہے اور اسی سے قانون کی عمل داری قائم ہو گی، ایسے مقدمات میں سزا یابی محکمہ پبلک پراسیکیوش کی عمدہ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

댓글

별점 5점 중 0점을 주었습니다.
등록된 평점 없음

평점 추가
bottom of page