جہلم اراضی ریکارڈ سنٹر مبینہ کرپشن کا گڑھ بن گیا
جہلم (بیورو رپورٹر) اراضی ریکارڈ سنٹر کرپشن، بدعنوانی، رشوت خوری کا گڑھ بن چکا ہے، اراضی ریکارڈ سنٹر میں فردات کے اجراء، زمینوں کے انتقالات اور دیگر ریونیو معاملات کی انجام دہی کی آڑ میں سائلین کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، اراضی ریکارڈ سنٹر کا عملہ بے جا اعتراضات لگانے، غلطیوں کی درستگی کی آڑ اور حیلے بہانے سے کام کو طول دے کر مال پانی بنانے میں مصروف ہیں، سنٹر سے باہر آنیوالے سائلین کو معاملہ حل کرانے کیلئے رشوت کی ادائیگی کی ترغیب دی جاتی ہے، ٹاؤٹوں کے ذریعے عملے سے ڈیلیں کی جاتی ہیں اور لین دین ہوتا ہے، کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے باوجود محکمانہ طور پر ہونیوالی غلطیوں کا خمیازہ عوام بھگتنے اور درستگی کیلئے جیبیں ہلکی کرنے پر مجبور ہیں، شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments