top of page

جہلم ( ادریس چودھری) گورنمنٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم کی کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری۔ ہاکی 🏒 میں ڈویژن میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی.. ویڈیو نیوز www.Jhelumnews.uk


جہلم ( ادریس چودھری)گورنمنٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم کی کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ۔ کالج ھذا کی ٹیم نے ایچ ای ڈی میگا سپورٹس ایونٹس میں ضلع بھر میں تمام ٹیموں کو ہرا کر راولپنڈی ڈویژن کے لیے کوالیفائی کیا اور ڈویژن میں رنر اپ رہی۔ اس سلسلے میں ایک رنگارنگ تقریب میں پرنسپل کالج پروفیسر زاہد حسین ساہی پروفیسر محمد عرفان، پروفیسر ابرار حسین ، پروفیسر مون رضا اور پروفیسر مظہر اقبال کی موجودگی میں ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں میں میڈلز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے انچارج ٹیم اور تمام کھلاڑیوں کو مبارک باد دی گئی اور ان کی کارکردگی کو سراہا گیا یاد رہے کہ کالج ہذا کی ہاکی کی ٹیم گزشتہ کئی سالوں سے راولپنڈی ڈویژن کی ونر رہی ہے ۔ اس مرتبہ ایچ ای ڈی میگا ایونٹس میں کالج کی فٹ بال ، کرکٹ اور کبڈی ٹیم نے ضلع کی سب ٹیموں کو ہرا کر کالج کی نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے عوامی حلقوں نے کالج کے پرنسپل پروفیسر زاہد حسین ساہی اور ان کے سٹاف، طلبہ کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور توقع کا اظہار کیا ہے کہ تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ سپورٹس کے میدان میں بھی یہ کالج کامیابی کے جھنڈے گاڑتا رھے گا

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page